Sunday, 9 April 2017

Dairy and Cattle Farming Awareness in Pakistan

Pakistan Dairy and Cattle Farming
محترم دوستوں
فیل ہونے کا سن یا خیال آتے ہیں بہت دوست اگر ڈیری میں آنا چاہتے ہیں تو رک جاتے ہیں.
دراصل یہی بات ہی ڈیری فارم کی سب سے بڑی منافع دینے والا وجہ ہے.
High risk high profit
اصل میں جب بہت سارے لوگ ایک طرح کا کام کرنے لگ جاۓ تو اس کا منافع گھٹاتا جاتا ہے، اور مقابلے کی صورت میں فائدہ کم رہ جاتا ہے. میرے نزد اگر آپ مندرجہ ذیل امور پر خیال رکھیں تو آپ کو ڈیری فارم سب سے منافع بخش کام لگے گا.
‏1) ڈیری فارم میں بھنس کے بجاۓ گاۓ ذیادہ رکھنا
‏2) ایک ساتھ جانوروں کے خریداری کے بجاۓ 5، 5 یا ‏10، 10 جانور جو 1 ماہ کے تازہ سوھۓ ہوۓ ہو اور جن کا پہلا یا دوسرا سواھ ہو خریدنا
‏3) جانور کے لیے اپنا ونڈا خود‎ ‎‏ تیار کرنا، چاہیے کتنا ہی سادہ ونڈا کیوں نہ ہو. اس طرح سیلج اپنا تیار کرنا. جو فارم کمپنیز کا سیلج استعمال کرتے ہیں ان کا خرچہ دگنا ہوکر نقصان کی صورت نکل آتی ہے.
‏4) گاۓ کو سوھۓ ہوۓ 60 دن بعد گرم کرنے والے ‏LUTALASE ‎‏ یا ‏STILBESTROLE‏ 2 تا 3 سی سی ٹیکا لگایا جاۓ. ملائی کے ساتھ ہی ‏CONCEPTAL‏ لگانا ضروری ہے. اسطرح فارمرز کے پاس ہر سال بچڑا پیدا ہوکر فارم کا منافع بڑھتا رہے گا.
‏5) جانوروں کے گوبر، خون اور دودھ کا ٹیسٹ ہر 3 مہینے بعد کرایا جاۓ. جس جانور کو مسئلہ ہو اس کو بروقت ٹھیک جاۓ تو نقصان سے بہت حد تک بچہ جاسکتاہے.‏
‏6) دودھ یا خون سے بروسلہ کا تشخص کرکے متاثرہ جانور کو فارم سے ختم کیا جاۓ، تاکہ فارم گاۓ کچا بچڑے نہ گراۓ اور دوبارہ گبن ہونے کا مسئلہ نہ رہے.‏
‏7) نمکیات جس کو منرل مکسچر کہتے ہیں کا استعمال کیا جاۓ تاکہ سوتک کا بیماری نہ آۓ اور جانور دودھ اپنے حساب سے پورا دے.‏
‏8) دودھ کو کمپنی کے بجاۓ شہروں اور دھاتوں کے قریب اپنی دودھ کے دکان اور مراکز کھول کر فروخت کیا جاۓ. اس کے لیے دیانت دار لوگ رکھے جاۓ کہ پانی کا ملاپ نہ ہو. دکان پر مالک کا خود ہونا بہتر رہے. کیمرے لگانا یا جاسوس رکھنا مالک کا ہرگز متبادل نہیں.‏‎ ‎9‏) اگر اپنا دکان نہیں کھول سکتے تو میٹائیوں اور دودھ فروخت کرنے والوں کو براہ راست بیچ دینا بہتر ہے. اس کے لیے اپنا گاڑی رکھنا ذیادہ بہتر ہے. گوالوں سے ہر صورت دور رہنا بہترہے.
‏10) سب اچھا مزدور مالک ہی ہے. کوشش کرے کہ آپ فارم یا دودھ فروخت کرنے کا کام خود ہی کرے. پیسوں کے لین دین میں دوسروں پر کم سے کم انحصار کریں. مارکیٹ کے ادھار اور سپلائی پر ہر وقت نظر رکھیں. لوگ چور نہیں ہوتے آپ کے لاپرواہی اور سستی سے ان کو چور بننے کا موقع فراہم کرتی جس میں قصور صرف اورصرف مالک کا ہوتاہے.
‏12) اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ آپ لیبر اور منیجر پر شک کرنے لگو. آپ کو سارے بندوں پر آزمائش کرنا چاہیے اور اس کے بعد اعتماد کرنا ہے. آزمائش کے بغیر کسی صورت لوگوں پر ذمہ واری اور اعتماد کرنا بہت بڑا خطرہ مول لینے والا معاملہ رہے گا
‏13) لیبر کو تنخواہ اور کھانا وقت پر دو.
‏14) زکوات اور عشر وقت دیا کرو.
‏15) جانوروں کو منہ کھر، کھل گھوٹو، سٹ، چوڑی مار کے حفاظتی ٹیکے وقت پر لگایا کریں.
‏16) چیچڑ اور بخار کے ٹیکے وقت پر لگایا کرو
‏17) دودھ والے جانوروں کے ساتھ ساتھ قربانی اور گوشت کے لیے جانور تیار کیا کرو
https://web.facebook.com/muslimdairyfarm/?ref=bookmarks




No comments:

Post a Comment